امریکہ مختلف شعبوں میں باہمی سود مند تعاون کو مستحکم بنانے کے لئے چین کے ساتھ کام کرنے کاخواہاں ہے ، جان کیری

فرانس کو چین کی اقتصادی ترقی پر مکمل اعتماد ہے ، فرانسوا ہولاندے ، چینی نائب وزیر اعظم سے ملاقاتوں میں اظہار خیال

ہفتہ 23 اپریل 2016 18:45

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اپریل۔2016ء ) چین کے نائب وزیر اعظم ژانگ گاؤلی نے گذشتہ روز یہاں امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور فرا نس کے صدر فرانسوا ہولاندے کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں اور ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدے پر مکمل عملدرآمد کرنے پر زور دیا ، یہ ملاقاتیں اقوام متحدہ کے صدر دفتر پیرس معاہدے پر دستخط کرنے کے لئے اعلیٰ سطحی تقریب کے موقع پر ہوئیں ۔

ہولاندے کے ساتھ ملاقات میں ژانگ نے پیر س میں اقوام متحدہ کی کامیاب ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں فرانس کی کوششوں کو سراہا ۔ اس کانفرنس کے دوران تاریخی معاہدے کو بالآخر 12دسمبر 2015ء کو منظور کر لیا گیا اور کوئی اعتراض نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کانفرنس کے دوران ابتدائی عمل اور مذاکرات بھر کے دوران چین اور فرانس کے درمیان قریبی رابطے اور انتہائی موثر تعاون کو اجاگر کیا اور کہا کہ بیجنگ میں نومبر میں چینی صدر ژی جن پنگ اور ہولاندے کی طرف سے ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں مشترکہ بیان معاہدے کی حتمی منظوری میں ممد و معاون ثابت ہواہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین فالو اپ مذاکرات کے مزید فروغ اور معاہدے پر موثر عملدرآمد کیلئے فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنے پر تیار ہے ۔مزید برآں 2016ء کی جی 20سربراہی کانفرنس جو کہ ستمبر کے اوائل میں مشرقی چین کے شہر ہانگ ژو میں منعقد ہو گی کے میزبان ملک کی حیثیت سے چین ماحولیاتی تبدیلی سے عالمی طور پر مقابلہ کرنے کے عظیم نصب العین کو آگے بڑھانے کے لئے جی 20کی قیادت کرے گا فرانس کے صدر نے پیر س معاہدے کی منظوری کے سلسلے میں چین کے کردار کو بے حد سراہا اور کہا کہ فرانس اس معاہدے پر عملدر آمد کیلئے جی 20ہینگ ژو سربراہی کانفرنس سے فائدہ اٹھانے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے ۔

انہوں نے کہاکہ فرانس کو چین کی اقتصادی ترقی پر مکمل اعتماد ہے اور قابل تجدید وسائل ، جوہری بجلی ، شہری تعمیر اور تھر ڈ پارٹی مارکیٹنگ میں تعاون کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے ۔ جان کیر ی کے ساتھ ملاقات کے دوران نے 31مارچ کو واشنگٹن میں چوتھی جوہری سلامتی سربراہی کانفرنس کے موقع پر چینی صدر ژی جن پنگ اور امریکی صدر باراک اوباما کے درمیان کامیاب مذاکرات کا ذکر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو مزید مثبت نتائج کے حصول کیلئے آئندہ دوطرفہ اعلیٰ سطحی اجلاسوں اور مذاکرات کے لئے اچھی طرح منصوبہ بندی کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی توانائی سلامتی اور ترقی میں چین اور امریکہ کی مشترکہ ذمہ داری اور مفادات ہیں ، دونوں ممالک کو چاہئے کہ افہام و تفہیم کو مستحکم بنائیں اور عالمی توانائی پائیداریت میں کردار ادا کرنے کے لئے تعاون کو وسیع کریں ۔

جان کیری نے کہا کہ امریکہ اور چین کے تعلقات دنیا میں انتہائی اہم دوطرفہ تعلقات میں شمار ہوتے ہیں اور دونوں ممالک میں معاہدہ پیر س کی حتمی منظور ی میں اہم کردار ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ مختلف شعبوں میں باہمی سود مند تعاون کو مستحکم بنانے کے لئے چین کے ساتھ کام کرنا چاہے گا ۔