چین اور ویتنام نے ساحل سمندر سے پرے مشترکہ معائنے کا کام مکمل کر لیا

یہ اقدام دونوں ممالک کیلئے کئی لحاظ سے سود مند ثابت ہو گا ، وزارت امور خارجہ

ہفتہ 23 اپریل 2016 18:44

گوانگ ژو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اپریل۔2016ء ) خلیج بیائی بو کے دہانے سے پرے سمندری علاقے میں چین اور ویتنام کا مشترکہ معائنہ ہفتے کے روز اختتام کو پہنچ گیا اور تحقیقاتی جہاز گوانگ ژو واپس آگیا ۔ وزارت امور خارجہ کی طرف سے جاری کئے جانیوالے ایک محضر نامے کے مطابق چار ماہ جاری رہنے والا آپریشن طرفین کے درمیان تعاون کے ذریعے بحری اختلافات سے نمٹنے کی روح کا آئینہ دار ہے ۔

محضر نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ سمندر میں پر امن، دوستانہ اور مبنی بر تعاون ماحول کو مزید فروغ دینے کے لئے سازگار ہے ۔ محضر نامے میں کہاگیا ہے کہ اس ا قدام سے سیاسی باہمی اعتماد میں اضافہ ہو گا اور بحری مسائل کے بنیادی اور مستقل حل کیلئے ضرورت حالات پیدا ہونگے ۔محضر نامے میں کہا گیا ہے کہ خلیج بیائی بو کے دہانے سے پرے سمندری علاقہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ۔

(جاری ہے)

محضر نامے میں کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ معائنے کے ذریعے سمندری علاقے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرینگے ، بحری ، سائنسی تحقیقی تعاون کو بہتر بنائیں گے ، مشترکہ ترقی اور سمندری علاقے کی حدبندی کے لئے ٹھوس بنیاد رکھیں گے اور دونوں ممالک کے عوام کے لئے مفید فوائد باہم پہنچائیں گے ۔ محضر نامے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کو مشترکہ ترقی کو بھرپور فروغ دینگے اور خلیج بیائی بو کے دہانے سے پرے سمندری علاقے میں حد بندی کو بتدریج فروغ دینگے ۔

متعلقہ عنوان :