کراچی ،میونسپل ورکرز ٹریڈ یونین الائنس کی زیر اہتمام عالمی یوم مزدور کے حوالے سے30اپریل کو ریلی نکالی جائے گی

ہفتہ 23 اپریل 2016 18:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اپریل۔2016ء) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونین الائنس کی زیر اہتمام عالمی یوم مزدور کے حوالے سے ہفتہ 30اپریلء بوقت 3بجے بلدیہ جنوبی ،بلدیہ شرقی ،بلدیہ غربی ،بلدیہ ملیر ،بلدیہ وسطی ،بلدیہ کورنگی اور ڈسٹرکٹ کونسل کے ملازمین ریلی کی شکل میں اپنے اپنے ضلعی دفاتر سے کے ایم سی ورکشاپ پہنچیں گئیں ۔جہاں سے میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے مرکزی قائدین صدر سیدذوالفقارشاہ ،چیئرپرسن محترمہ کنیز فاطمہ ،جنرل سیکریٹری ملک نواز کی قیادت میں ضلعی قائدین بلدیہ جنوبی غلام حسین شاہ ،میر اکرم بلوچ،اشرف اعوان ،اسلم خاصخیلی ،لالہ علاؤالدین ،سعید رئیسانی ،پرویز جدون ،زین محمد ،حبیب الرحمٰن ،قاسم شاہ ،بنارس شانی،بلدیہ غربی کے قائدین عبدالشکور ،راجہ عاصم شہزاد ،لالہ عبدالکریم ،عیسٰی خان ،محمد ہارون ،منظور تنولی ،محمد شفیع ،ریاست گلزار ،ماسٹرسیموئیل ،عمانوائیل ،ارشاد بی بی ،بلدیہ شرقی کے قائدین وارث گلناز ،اقبال شاہ،گل اسلام ،ملک اعجاز ،عابد شاہ ،الیاس سندھو،بلدیہ وسطی کے قائدین راجہ سعید ،فاضل مسیح، صابر جدون ،بلدیہ ملیر کے جلوس کی قیادت یوسف مسیح ،بلدیہ کورنگی کا جلوس جہانگیر شاہ ،بشیر مسیح اور مشینری پول کا جلوس کیپٹن شبیر جدون ،لالہ عبدالجباربلوچ کی قیادت میں مرکزی جلوس کے ہمراہ ریگل چوک پہنچے گا۔

(جاری ہے)

جہاں مزدور یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ریلی کے انتظامات کے جائزے کے لیے بروز ہفتہ 23اپریل سہ پہر 3بجے الائنس کی قیادت کا اجلاس کے ایم سی ورکشاپ میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :