بیوی کی دوست کو برا بھلا کہنے پر شوہرکو3000 جرمانہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 23 اپریل 2016 18:03

بیوی کی دوست کو برا بھلا کہنے پر شوہرکو3000 جرمانہ

دبئی:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اپریل۔2016ء)مقامی عدالت نے ایک شخص کو 3000درہم جرمانہ کی سزا سنا دی جس نے اپنے بیٹے کی سالگرہ پر آئی اپنی کی بیوی کی دوست کو برا بھلا کہا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق متاثرہ عورت نے اپنی درخواست میں یہ موقف اختیار کیا کے اس کی دوست کے شوہر نے برتھ ڈے پارٹی کے دوران مجھے برا بھلا اور لعنت ملامت کی تھی۔ جس کی وجہ سے اس کی بڑی بے ِعزتی ہوئی۔ عدالت نے دونوں پارٹیوں کا دلائل سننے کے بعد خاتون کے حق میں فیصلہ سنا دیا ۔