امریکن کنسلٹنٹ ساتھی ورکر کوقتل کی دھمکی دینے کے مقدمے سے بری

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 23 اپریل 2016 18:02

دبئی:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اپریل۔2016ء) اپیل کورٹ نے آئل کمپنی کے کنسلٹنٹ کو اپنی ساتھی ورکر کو قتل کی دھمکی سینے کے مقدمے میں بری کر دیالیکن اس کو پیٹنے کے جرم میں 5000درہم کی سزا کو برقرار رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جنوری میں مقامی عدالت نے امریکن شہری کو تین ماہ قید کی اور 5000درہم جرمانے کی سزا سنائی تھی۔جس کے خلاف اس نے اپیل دائیر کر دی تھی۔ اپیل کورٹ میں امریکن شہری نے اپنے دفاع میں کہا کے اس نے اپنی ساتھی کو کبھی بھی جان سے مارنے کی دھمکی نہیں دی۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کا تعلق تاجکستان سے بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :