پانا ما لیکس ٗدولت چھپانے میں مددگار ملکوں کو بلیک لسٹ کرنے پر اتفاق

رواں سال موسمِ گرما کے اختتام تک اس منصوبے پر عمل درآمد کرنا چاہتے ہیں ٗوزرائے خزانہ یورپی یونین منصوبہ بغیر کی رکاوٹ کے منظور ہو جاتا ہے تو ٹیکس بلیک لسٹ ملکوں پر پابندیاں بھی عائد کی جائیں گی ٗیورپی کمیشن

ہفتہ 23 اپریل 2016 17:53

پانا ما لیکس ٗدولت چھپانے میں مددگار ملکوں کو بلیک لسٹ کرنے پر اتفاق

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اپریل۔2016ء) پاناما لیکس کے منظرعام پر آنے کے بعد یورپی یونین ٹیکس چھپانے والی پناہ گاہوں کی فہرست بنانے پر متفق ہوگئے ہیں جن پر پابندیاں عائد کی جا سکیں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے وزرائے خزانہ نے کہا کہ وہ رواں سال موسمِ گرما کے اختتام تک اس منصوبے پر عمل درآمد کرنا چاہتے ہیں۔

یورپی کمیشن کے مطابق اگر یہ منصوبہ بغیر کی رکاوٹ کے منظور ہو جاتا ہے تو ٹیکس بلیک لسٹ ملکوں پر پابندیاں بھی عائد کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

پاناما کی قانونی فرم موسیکا فونیسکا کی لاکھوں فائلیں افشاں ہونے سے معلوم ہوا کہ دنیا کے امیر اور طاقتور افراد اپنی دولت کو مخفی رکھنے کے لیے ایسے ممالک کو چنتے ہیں، جہاں ٹیکس کی چھوٹ ہوتی ہے۔بی بی سی کے مطابق فی الوقت یورپی یونین میں شامل 28 ممالک کی ٹیکس ہیون یا ٹیکسوں کی چھوٹ کے حوالے سے فہرست مختلف ہے اور اس حوالے سے پابندیاں لگانے کا فیصلہ انفرادی طور پر کیا جاتا ہے۔یورپی ممالک کے مابین ایک مشترکہ فہرست بنانا کے لیے بات چیت جاری ہے اور یہ پیچدہ کام ہے۔ ابھی تک یہ بھی واضح نہیں ہے کہ اس میں کون کون حدود یا دائرہ اختیار شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :