شارجہ بک فئیر میں 1,500پبلیشرز کی آمد متوقع

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 23 اپریل 2016 16:56

شارجہ بک فئیر میں 1,500پبلیشرز کی آمد متوقع

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اپریل۔2016ء) شارجہ بک فئیر اتھارٹی کے چئیرمین احمد بن رکد الامری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتا یا کہ اس دفعہ شارجہ انٹرنیشنل بک فئیر میں تقریباََ 1,500سے زیادہ پبلیشرز کی آمد متوقع ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کے یہ بک فئیر اس سال نومبر میں شارجہ ایکسپو سینٹر میں منعقد کیا جا رہا ہے۔انھوں کہا نے کہ اس 35ویں ایڈیشن میں 1,500پبلیشرز میں 150برٹش پبلیشرز بھی شامل ہیں۔
تقریباََ 80%سے زیادہ بکینگ مکمل ہو چکی ہے اور 1.5ملین کتابوں کے شائقین متوقع ہیں۔

(جاری ہے)

جن میں سے 30%دوسرے ممالک سے ہوں گے۔ فلپائینی کتابوں کی ڈیمانڈ کے بارے میں احمد بن رکد الامری نے کہا کہ شارجہ میں750,000 سے زیادہ فلپائینی رہتے ہیں اس لئے ان کی زبان میں سب سے زیادہ کتابیں رکھیں گئی ہیں۔اس بک فئیر کے شارجہ کی اکانومی پر اثرات کے بارے میں انہوں نے کہا کے 2015میں ٹوٹل کتابوں کی فروخت 20ملین درہم تھی ۔ اس کے علاوہوٹلینگ ، فلائیٹ ٹکٹس، مارکیٹینگ میں الگ منافع دیکھنے میں آیا تھا۔ اس لئے اس دفعہ اس سے زیادہ منافعہ متوقع ہے۔ جس سے شارجہ کی اکانومی پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔