امریکی عدالت نے کولمبیا کی خاتون کو انسانی سمگلنگ کے مقدمہ میں تین سال سزائے قید سنا دی

ہفتہ 23 اپریل 2016 16:23

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 اپریل۔2016ء) امریکی عدالت نے بھارتی شہریوں کو امریکہ اسمگل کرنیوالی گوئٹے مالا کی خاتون کو تین سال سزائے قید سنا دی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی عدالت میں مقدمہ کی سماعت کے دوران چھتیس سالہ گوئٹے مالا کی خاتون روسا آسٹریڈ اومانز لوپیز نے کہا کہ جنوری دو ہزار گیارہ سے چار فروری دو ہزار چودہ کے درمیان اس نے اور دیگر ساتھیوں نے بھارت میں متعدد افراد کو بھرتی کیا جنہیں بھارتی شہریوں کو امریکہ سمگل کرنے کے عوض بھاری رقم ادا کی گئی عدالت نے اعتراف جرم پر کولمبیائی خاتون کو تین سال سزائے قید سنائی

متعلقہ عنوان :