دبئی تھیم پارک اکتوبر میں عوام کے لئی کھلنے کی راہ پرگامزن

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 23 اپریل 2016 15:38

دبئی تھیم پارک اکتوبر میں عوام کے لئی کھلنے کی راہ پرگامزن

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اپریل۔2016ء)آئیریش ڈلکس گروپ دبئی تھیم پارک کو مقررہ وقت پر کھولنے کے راستے پر گامزن ہے۔ کمپنی کے ترجمان کے مطابق کمپنی گلف ریجن کے سب سے بڑے تھیم پارک کو اپنی مقررہ مدت جو کے اکتوبر 2016بنتی ہے عوام کے لیئے کھول دیگی۔ڈیلکس گروپ تھیم پارک کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں مصروفِ عمل ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے نمائیندے نے تھیم پارک کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تھیم پارک میں ڈریم ورک، سونی پیکچرز، لائینزگیٹ،سمرف ویلج،انیمٹڈ کریکٹرز ، اور بچوں کے لیئے بہت کچھ بنایا جا رہا ہے ۔

منصوبے کی لاگت کے بارے میں بتاتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ یہ منصوبہ جس کی مالیت تقریباََ 10.5 بلین درہم بنتی ہے پورے علاقے میں اپنی پہچان آپ بنے گا۔ 2020 تک تقریباََ 20 ملین ٹورسٹ اس کودیکھنے کے لئے پوری دنیا سے متوقع ہیں۔تھیم پارک کی متوقع آمدنی اس کے کھلنے کے پہلے سال تقریباََ 2.4 بلین ہو گی۔اور اس کے علاوہ5000افراد کو ملازمت کے مواقع میسر ہوں۔