عراق ‘ یکے بعد دیگرے بم دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ‘ متعدد زخمی

ہفتہ 23 اپریل 2016 15:13

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اپریل۔2016ء) عراق میں یکے بعد دیگرے بم دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ، متعدد زخمی ہوگئے ‘ سکیورٹی فورسز نے دو سو یرغمال بنائے گئے افراد کو تکفیری باغیوں سے بازیاب کرا لیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سکیورٹی حکام نے بتایا کہ بغداد کے علاقہ میدائن میں ایک کیفے میں بم دھماکے میں دو افراد ہلاک ‘ آٹھ زخمی ہوگئے مشرقی علاقے نابیوک میں بھی بم دھماکہ ہوا جس میں دو افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے مغربی بغداد میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے دریں اثناء شمالی صوبہ صلاح الدین میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے تکفیری باغیوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے دو سو افراد کو رہا کردیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :