کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسٹ) کا مقبوضہ کشمیر میں نافذ کالا قانون منسوخ کرنے کا مطالبہ

ہفتہ 23 اپریل 2016 15:13

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اپریل۔2016ء) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسٹ) نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں نافذ کالا قانون آرمڈفورسز سپیشل پاورز ایکٹ منسوخ کرے ۔سی پی آئی(ایم) کے جنرل سیکرٹری پرPrakash Karat نے نئی دلی میں ایک بیان کپواڑہ میں شہریوں کے قتل پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسکی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع کپواڑہ کے علاقے ہنداڑہ میں پیش آنے والے واقعے کے بعد بھارتی حکومت نے پہلا رد عمل یہ دکھایا کہ اس نے مزید فوجی علاقے میں روانہ کر دیے جو انسانیت اور لوگوں کے جمہوری حق کے منافی تھا۔ Prakash Karat نے کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا جس کے تحت فوج کو شہریوں کے خلاف بغیر کسی جواب دہی کے کارروائی کے وسیع اختیارات حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :