پولیس کا چوروں کے خلاف کریک ڈاون ،چار گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 23 اپریل 2016 15:13

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اپریل۔2016ء) کریمنل انویسٹٹیگیشن ڈپارٹمنٹ نے چوروں کے خلاف مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کر لیا ۔ جن میں یمنی ،اور انڈین افراد شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ان افراد کو پولیس کو موصول ہونے والی متعدد شکایات پر گرفتار کیا گیا۔دورانِ تفتیش ان تمام افراد نے مختلف علاقوں میں کی گئی چوری کی وارداتوں کا اعتراف بھی کر لیا۔ اور اپنے متعدد ساتھیوں کی بھی نشاندہی کی۔پولیس کے مطابق ان سے مزید تفتیش جاری ہے

متعلقہ عنوان :