چین افریقہ کے ساتھ کئی شعبوں میں تعاون کیلئے تیار ہے

ہم نے نئی ٹیکنالوجی کے بارے میں کئی گروپوں کوتربیت دی ہے ، لی پینڈ جی

ہفتہ 23 اپریل 2016 14:58

عدیس ابابا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اپریل۔2016ء ) چین افریقہ کے ساتھ سروے ، نقشہ جات اور زمینی معلومات کی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتاہے ، چین افریقہ کی ارضی اطلاعات کی استعداد میں اضافے کے لئے کردار ادا کر سکتا ہے ، چین افریقی پیشہ ور افراد کو تربیت دینے اور انہیں آلات فراہم کرنے میں بھی مدد دے سکتا ہے جبکہ وہ علاقے میں سیٹلائٹ معلومات کی فراہمی میں تعاون کر سکتا ہے ۔

یہ بات چین کی نیشنل ایڈمنسٹریشن آف سرونگ میپنگ اینڈ جیوانفارمیشن کے نائب سربراہ لی پینڈ جی نے ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا میں ایک عالمی فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئی کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں سرکاری افسران اورانجنیئر ز کے مختلف گروپوں کو تربیت دی ہے ، ہم نے سروے کرنے ، نقشے تیار کرنے ، سافٹ ویئر اور سیٹلائٹ کے بارے میں آلات بھی افریقی ممالک کو عطیہ کئے ہیں ، ہم نے چینی یونیورسٹیوں میں بڑی تعداد میں افریقی نوجوانوں کو تربیت دی ہے ، اس طریقے سے ہم افریقہ میں مزید مفید معلومات دے سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر افریقہ کے اعداد وشمار کے ڈائریکٹر اولی ور نے کہا کہ چینی تعاون سے افریقہ میں نئی ٹیکنالوجی اور چینی مہارت کے لئے بڑے مواقع پیدا ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چینیوں کو مہارت اور ٹیکنالوجی کے فروغ اور ارضی اطلاعات کی استعداد میں اضافے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ چین کے نقشے تیار کرنے والا ادارہ اچھا نظام اور بہت اچھی ٹیکنالوجی رکھتا ہے،میرا خیال ہے کہ ہمیں چین سے یہ نظام اور ٹیکنالوجی حاصل کرنی چاہئے ۔