چینی قانون سازوں نے متعدد قوانین پر نظر ثانی کا فیصلہ کر لیا

قومی دفاع ، عالمی جرائم کی قانونی معاونت کے مسودہ قانون پر غور کیا جائے گا

ہفتہ 23 اپریل 2016 14:58

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اپریل۔2016ء ) چینی قانون ساز وں نے قومی دفاعی نقل و حمل اور عالمی جرائم کی قانونی معاونت کے مسودہ قانون پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے ۔ قومی دفاعی سامان کی نقل و حمل کے مسودہ قانون کا مقصد مختلف محکموں کے درمیان تعاون کو بہتر بنانا ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ماحولیاتی تحفظ کے ٹیکس عوامی ثقافتی خدمات ، سماجی اصلاح کے قوانین بھی اس سال نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹیڈنگ کمیٹی میں پیش کئے جائیں گے ، اعلیٰ قانون ساز ہلال احمر سوسائٹی کے قوانین میں ترمیم کا بھی جائزہ لیں گے ، جبکہ سمندری ماحول کے تحفظ ، پانی کو آلودگی سے بچانے ، چھوٹے اوردرمیانے درجے کی سرمایہ کاری کے متعلق قوانین کا جائزہ لیا جائے گا ۔

اعلیٰ قانون سازوں کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق قائمہ کمیٹی گہرے سمندروں میں وسائل کی تلاش کے قانون کو بھی مزید واضح کرے گی ، کمیٹی غیرملکی این جی اوز کی انتظامیہ، سائبر سکیورٹی اور خیرات سے متعلقہ قوانین پر بھی غور کرے گی ، اس کے علاوہ کمیٹی ملک میں اصلاحات ، قانون کی حکمرانی کے فروغ اور پنجسالہ ترقیاتی منصوبے ، قومی دفاع ، فوجی اصلاحات کے بارے میں مسودہ قانون پر بھی مناسب وقت پر غور کیا جائے گا ۔