چین ، پہاڑی تودہ گرنے سے 6افراد لاپتہ

ہفتہ 23 اپریل 2016 14:57

کن منگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اپریل۔2016ء ) جنوبی مغربی چین کے صوبے یونان میں پہاڑی تودہ گرنے سے 6افراد لا پتہ ہو گئے ، یہ واقعہ گذشتہ روز ایک گاؤں میں پیش آیا جبکہ ایک پہاڑی تودہ سڑک پر کام کرنے والے مزدور وں کے ایک عارضی شیڈ کے اوپر گرا جس سے 6مزدور ملبے کے نیچے دب گئے ، ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ، جائے حادثہ پر ریسکیو ٹیمیں ملبہ ہٹانے کا کام کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ مزدور تعمیراتی سامان کی نگرانی کیلئے وہاں موجود تھے۔