برطانوی شہر سٹریٹ فورڈ اور چینی شہر فوز ہاؤ جڑواں شہر قرار

ہفتہ 23 اپریل 2016 14:57

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اپریل۔2016ء )برطانیہ کے شہر سٹریٹ فورڈ ۔ آن۔ ایون اور چین کے شہر فوز ہاؤ کو جڑواں شہر قرار دے دیا گیا ہے ، اس سلسلے میں گذشتہ روز ایک معاہدے پر دستخط کر دئیے گئے ، یہ دونوں شہر دو عظیم ڈرامہ نگار ولیم شیکسپیئر اور ٹینگ زیان زو کی چار سو سالہ برسی کی علامت کے طورپر جڑواں قرار دئیے گئے ، مشہور چینی ڈرامہ نگار ٹینگ زیان زو چین کے صوبے جیانگ ژی سے تعلق رکھتے تھے ، معروف چینی ڈرامہ نگار ٹینگ زیان زو کا ایک مجسمہ فوز ہاؤ کے عجائب گھر میں رکھا جائے گا جبکہ شکسپیئر کا ایک مجسمہ شکسپیئر ٹرسٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے ان کا مقصد دونوں ڈرامہ نگاروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے ، اس موقعے پر سٹریٹ فورڈ ۔

(جاری ہے)

آن۔ ایون کی ضلعی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں علم ہے کہ چین کے عوام دونوں ڈرامہ نگاروں کا احترام کرتے ہیں اس لئے ہمیں اس پر فخر ہے ، یہ پہلا موقع ہے کہ ہمیں چین کے ساتھ اپنے روایتی کلچر کے بارے میں علم ہوا ہے ، یہ ہمارے لئے بڑا حیران کن موقعہ ہے ۔ انہوں نے شنہوا کو بتایا کہ ہم چینی ڈرامہ نگار کے بارے میں مزید مطالعہ کرنا پسند کریں گے تا کہ ہم ان کی خدمات اور کام سے آگاہ ہو سکیں ۔