چین کے جنوبی علاقوں میں طوفانی بارشوں کی پیشنگوئی

ہفتہ 23 اپریل 2016 14:57

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اپریل۔2016ء ) چین کے محکمہ موسمیات نے ملک کے جنوبی علاقوں میں اس ہفتے طوفانی بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے جن کے باعث چند مقامات پر 100ملی میٹر سے زیادہ بارش ہو سکتی ہے اور گرج چمک کے ساتھ اولے بھی پڑ سکتے ہیں ، طوفانی بارشوں کا یہ سلسلہ جنوبی علاقوں میں اپریل کے اختتام تک جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے پہاڑی علاقوں میں رہنے والے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ لینڈ سلائیڈنگ سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کریں ۔