چینی تبت کے وفد کا کلوریڈو کا دورہ

روایتی صنعتوں کو فروغ دینے پر اتفاق

ہفتہ 23 اپریل 2016 14:55

ڈینور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اپریل۔2016ء ) چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے ا یک تبتی وفد نے دوستانہ تعلقات اور رابطوں کے فروغ کیلئے کلوریڈو کے شہروں بولڈر اور ڈینور کا دورہ کیا ، وفد کی قیادت چین کی کمیونسٹ پارٹی کی لہاسا میونسپل کمیٹی کے سیکرٹری قزہالہ کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ دونوں شہروں کے درمیان دوستانہ تعلقات اپریل 1987ء سے قائم ہیں جب دونوں شہروں کو جڑواں شہر قرار دیا گیا تھا ، اس موقعہ پر بولڈر کے میئر سوزانے جونز نے وفد کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ہمارے سات شہر جڑواں ہیں جن میں سے لہاسا ہمارا سب سے مضبوط دوست ہے اور اس کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت مثالی ہیں ، فریقین نے آپس میں روایتی صنعتوں کو مربو ط کرنے کیلئے تجربات کا بھی تباد لہ کیا اور ماحول دوست صنعتوں اور صاف توانائی کے منصوبوں کو ترقی دینے پر اتفاق کیا ، وفد نے کلوریڈو کی سینیٹ کے صدر بل کیڈ مین سے بھی ملاقات کی ۔

متعلقہ عنوان :