چین ، کیمیکل سٹور میں لگنے والی آگ پر 16گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا

ہفتہ 23 اپریل 2016 14:55

نان جنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اپریل۔2016ء ) چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر جنگ جیانگ میں گذشتہ روز کیمیکل سٹور میں لگنے والی آگ پر بڑی جدوجہد کے بعد قابو پا لیا گیا ہے ، آگ گذشتہ روز صبح کے وقت اچانک بھڑک اٹھی تھی جس نے آناً فاناً پورے سٹور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دھواں کے گہرے بادل چھا گئے ، آگ اس قدر شدید تھی کہ ریسکیو ٹیمیں بھی اس کے قریب نہ جاسکیں اور کچھ فاصلے سے ہی آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتی رہیں چنانچہ 16گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا تا ہم اس وقت تک کیمیکل سٹور کے تمام ٹینک جل کر تباہ ہوچکے تھے اور سامان کا ملبہ دور تک بکھر گیا تھا ، آگ پر قابو پانے کے لئے ریسکیو ٹیموں کو آئل پائپ لائن کو بند کرنا پڑا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔

متعلقہ عنوان :