میکسیکو ، پیٹروکیمیکل پلانٹ کے ملبے سے مزید 4 لاشیں نکال لی گئیں،ہلاکتوں کی تعداد 28ہوگئی،متعدد کارکن تاحال لاپتہ

ہفتہ 23 اپریل 2016 14:54

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اپریل۔2016ء ) میکسیکو میں گزشتہ ہفتے حادثے کا شکار ہونے والے ایک پیٹروکیمیکل پلانٹ کے ملبے سے مزید 4 لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 28ہوگئی،متعدد کارکن تاحال لاپتہ ہیں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق میکسیکو میں گزشتہ ہفتے حادثے کا شکار ہونے والے ایک پیٹروکیمیکل پلانٹ کے ملبے سے مزید 4 لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 28ہوگئی ہے ۔

حکام کے مطابق متعدد کارکن ابھی تک لاپتہ ہیں تاہم ان کی تعداد نہیں بتائی گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس پلانٹ کے کچھ حصوں میں ابھی تک امدادی کام شروع نہیں ہو سکا۔ میکسیکو سٹی کے شمال مغرب میں واقع اس پلانٹ میں دھماکے کی وجہ سے 130 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :