سعودی عرب، رواں سال 85 افرا دکو سزائے موت دی گئی

ہفتہ 23 اپریل 2016 14:54

سعودی عرب، رواں سال 85 افرا دکو سزائے موت دی گئی

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اپریل۔2016ء) سعودی عرب میں رواں سال اب تک ملک میں سزائے موت پانے والے افراد کی تعداد 85 ہوگئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں رواں سال اب تک 85 افراد کو سزائے موت دی جاچکی ہے ۔گزشتہ روز قتل کے ملزم کو سزائے موت دی گئی ۔ حسین المغافی پر الزام تھا کہ اس نے جھگڑے کے دوران چاقو کے شدید وار سے اپنے ایک ہم وطن کو ہلاک کردیا تھا۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مجرم کی سزا موت پر شہر مکہ میں عمل درآمد کیا گیا۔سعودی عرب میں رواں سال 2 جنوری کو 47 افراد کو سزائے موت دی گئی جن کے بارے میں سعودی حکام نے دعوی کیا تھا کہ وہ دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں سزائے موت کے مجرموں کے سر قلم کیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال سعودی عرب دنیا میں سزائے موت دینے والے ممالک میں تیسرے نمبر پرتھا۔

ایمنسٹی کے اعداد شمار کے مطابق گذشتہ سال پاکستان نے 326 افراد کو سزائے موت دی جبکہ ایران سزائے موت دینے والے ممالک میں پہلے نمبر پر تھا، جس نے 977 افراد کو سزائے موت دی تھی۔یاد رہے کہ سعودی عرب نے امریکی صدر باراک اوباما کے سعودی عرب کے سرکاری دورے پر آمد سے کچھ گھنٹوں قبل ہی حیسن المغافی کی سزائے موت پر عمل درآمد کروایا۔اس موقع پر برطانوی انسانی حقوق کی تنظیم نے باراک اوباما پر زور دیا ہے کہ وہ سعودی حکام کے ساتھ ان تین افراد کی سزائے موت پر بات کریں جو گرفتاری کے وقت بالغ نہیں تھے۔ان میں شیعہ مذہبی رہنما نمر النمر کا بھتیجا بھی شامل ہے جن کا سر 2 جنوری کو سزائے موت دیئے جانے والے 47 دہشت گردوں کے ساتھ قلم کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :