ایرانی پاسداران انقلاب اور حکومت میں اختلافات شدت اختیار کرگئے
ہفتہ 23 اپریل 2016 14:54
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اپریل۔2016ء)ایران کی پاسداران انقلاب اور حکومت میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد علی جعفری نے خبردار کیا ہے کہ پچھلے سال ایران کے جوہری پروگرام پرسمجھوتہ طے پانے کے بعد تہران پر پابندیوں کے نفاذ کی دھمکیاں سنجیدہ ہیں مگر ایران اب کسی قسم کی دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لائے گا، انہوں نے ایران کی سیاسی قوتوں پر دشمن کے ساتھ ساز باز کا الزام عاید کرتے ہوئے انہیں بھی سنگین نتائج سے خبردار کیا۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں جنرل جعفری نے کہا کہ ایران کے میزائل پروگرام اور بیلسٹک میزائلوں کے تجربات پر مغربی ملکوں کا طرز عمل اور پابندیوں کی دھمکیاں ایران کو کمزور کرنے کی عالمی سازشوں کا حصہ ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ افسوس تو یہ ہے کہ ایران کے اندر بھی ایسے عناصر موجود ہیں جو اپنے سیاسی مفادات کے حصول کے لیے دشمن کے ساتھ ساز باز کررہے ہیں۔
یہ لوگ نہیں جانتے کہ دشمن انہیں کس مقصد کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔خیال رہے کہ ایران میں رواں سال فروری میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں اصلاح پسندوں کی کامیابی کے بعد ملک کی طاقت فوج پاسداران انقلاب اور صدر حسن روحانی کے درمیان بھی اختلافات شدت اختیار کرگئے تھے۔ حالیہ کچھ عرصے میں اعتدال پسند صدر حسن روحانی نے سیاسی امور میں مداخلت بالخصوص ملک کی داخلہ اور خارجہ پالیسیوں پر اثر انداز ہونے پر پاسداران انقلاب کو کڑی تنقید کا بھی نشانہ بنایا۔ایرانی صدر کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل محمد علی جعفری کا کہنا تھا کہ پاسداران کے ادارے کا مقصد انقلاب اور ریاستی مفادات کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی تعمیر کے لیے کام کرنے کے سیاسی یا اقتصادی مفادات نہیں ہیں ہم ملک کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاسداران انقلاب کے بارے میں بہت سی ایسی افواہیں بھی پھیلائی گئی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.