نشے کے عادی افراد کا علاج جاری ہے : جنرل احمد الزاھرانی

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 23 اپریل 2016 14:52

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اپریل۔2016ء) سعودی عرب تمام بین لاقوامی قوانین اور کنوینشنز کا پابند ہے۔ اس سلسلے میں نشے کے عادی افراد کے لئے جو بین لاقوامی طریقہ کار وضع کیا گیا ہے اس پر پابند رہتے ہوئے بہت سارے نشے کے عادی افراد کا ڈرگ ایڈیکشن کے سنٹرز میں علاج ہو ررہا ہے ۔

(جاری ہے)

اور ان کو باقاعدہ طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں تا کہ وہ معاشر ے کے باعزت شہری بن سکیں۔

ان خیالات کا اظہار جنرل احمد الزاھرانی اقوامِ متحدہ میں ڈرگ کے بارے میں سپیشل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکے یہ مسلہ تقریباََ ساری دنیا کا ہی ہے ۔اور ہم بھی اس مسلہ کے حل کے لیئے کوششوں میں مصروف ہیں۔سعودی عرب نے اس مسلے کے حل کے لئے دس ہسپتال تعمیر کیئے ہیں جس میں نشہ کے عادی افراد کا علاج جاری ہے۔‎

متعلقہ عنوان :