تیونس کی میزبانی میں دوسری عالمی عرب کانفرنس برائے فلسطین شروع ، عرب ویورپی مالک ، اسلامی دنیا سے مندوبین کی شرکت

ہفتہ 23 اپریل 2016 14:42

تیونس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اپریل۔2016ء) تیونس کی میزبانی میں دوسری عالمی عرب کانفرنس برائے فلسطین شروع ہوگئی جس کا افتتاح تیونس کی جنرل لیبر فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل حسین العباسی نے کیا۔ کانفرنس میں عرب ممالک، فلسطین، اسلامی دنیا اور یورپی ملکوں سے بھی مندوبین شرکت کررہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کانفرنس کو ’فورم برائے حصول انصاف برائے فلسطین‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔

کانفرنس کا اہتمام 'بین الاقوامی عرب رابطہ سنٹر کی جانب سے کیا گیا ہے تاہم کانفرنس میں تیونس کی جنرل لیبر فیڈریشن، تیونس اور عرب ممالک میں سرگرم انسانی حقوق کے اداروں اور فلسطینیوں کے حقوق کیلئے کام کرنیوالی تنظیموں کی بڑی تعداد بھی اس میں حصہ لے رہی ہے۔کانفرنس کے گزشتہ روز کے سیشن میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی نسل پرستی، فلسطینیوں کیخلاف جنگی جرائم میں ملوث صہیونیوں کو عالمی عدالتوں کے کٹہرے میں لانے اور اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کیلئے کوششیں تیز کرنے کیساتھ اسرائیل کی انتظامی قید کی ظالمانہ پالیسی پر مقررین نے تفصیل سے روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں فلسطینی تنظیموں کی نمائندگی بھی موجود ہے۔ تحریک فتح کی سینٹرل کونسل کے رکن عباس زکی، عوامی محاذ کے بیرون ملک سیاسی شعبے کے رکن ماھر الطاھر، ابو احمد فواد، اور اسلامی تحریک مزاحمت کے علی برکہ اور حسام بدران کانفرنس میں شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :