کابل اور صوبے ننگر ہار میں آپریشن کے دوران 31دہشت گرد ہلاک ہو گئے

ہفتہ 23 اپریل 2016 14:34

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اپریل۔2016ء) افغان دارالحکومت کابل اور صوبے ننگر ہار میں آپریشن کے دوران 31دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل ، صوبے ننگر ہار ،ہلمند میں افغان سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 31دہشت گرد ہلاک اور 23زخمی ہو گئے ۔ دوران کارروائی دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی قبضے میں لیا گیا ‘ زخمی دہشت گردوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیاجہاں ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :