سعودی محکمہ لیبر کارمضان المبا رک میں غیر قانونی گھریلو ملازمین بھرتی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 23 اپریل 2016 14:33

سعودی محکمہ لیبر کارمضان المبا رک میں غیر قانونی گھریلو ملازمین بھرتی ..

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اپریل۔2016ء)محکمہ لیبر اور ریکروٹمنٹ ایجنسیوں کیے مالکان نے اس امر کا اعیادہ کیا ہے کے وہ رمضان ا لمبارک میں گھریلو ملازمین کی غیر قانونی بھرتیوں کے خالاف بھر پور کاروائی کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک ریکروٹمنٹ ایجنسی کے مالک ماجد القطیب نے بتایا کے کچھ ریکروٹمنٹ ایجنسیاں اس کاروبار میں ملوث ہیں لیکن ہمیں جب بھی ایسی کسی کمپنی کے بارے میں پتہ چلتا ہے ہم انتظامیہ کو اس وقت ہی بتا دیتے ہیں تا کہ اس ایجنسی کی وجہ سے دوسری ایجنسیوں کی ساکھ متاثر نہ ہو ۔

ماجد القطیب کے مطابق نے مزید بتایا کے کچھ ریکروٹمنٹ کمپنیاں تقریباََ 4000سعودی ریال پر بھی غیر قانونی گھریلو ملازمین کو بھرتی کرتی ہیں۔ریکروٹمنٹ ایجنسیاں کے مالکان نے انتظامیہ سے استعداہ کی ہے کہ جو بھی اس کاروبار میں ملوث پایا گیا اس کو قرارواقعی سزا دی جائے کیونکہ ان کی وجہ سے دوسری ایجنسیوں کی شہرت پر حرف آتاہے