بلوچستان کے 13اضلاع میں 25اپریل سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران1,493,345بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ،بل اینڈمیلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے صوبائی ٹیکنیکل کنسلٹنٹ برائے پولیو ڈاکٹر مسعود جوگیزئی کی ”اے پی پی“سے بات چیت

ہفتہ 23 اپریل 2016 14:18

کوئٹہ۔23اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اپریل۔2016ء) بل اینڈمیلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے صوبائی ٹیکنیکل کنسلٹنٹ برائے پولیو ڈاکٹر مسعود جوگیزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بچوں کو پولیو وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے سہ روزہ انسداد پولیومہم 25اپریل سے شروع ہوگی،مہم کے دوران 13اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر 1,493,345بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ،پولیو مہم کے دوران سکولوں کے بچوں کو بھی پولیو وائرس کی خوراک پلائی جائے گی، اس ضمن میں ہائی رسک اضلاع پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

یہ بات انہوں نے ہفتہ کو ”اے پی پی“سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ،ڈاکٹر مسعود جوگیزئی نے کہا کہ انسداد پولیومہم کے دوران جعفرآباد،قلعہ عبداللہ ،قلعہ سیف اللہ ،لسبیلہ ،لورالائی ،نصیرآباد،پشین ،کوئٹہ ،شیرانی ،ڈیر ہ بگٹی ،خضدار اور ژوب کے اضلاع میں بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کی حفا ظتی خوراک پلانے کے لیے 3619موبائل ٹیمیں ،727ایریا انچارجز ،395فکسڈ سینٹر ز اور 210ٹرانزٹ پوائنٹس بنائے جائیں گے کیونکہ انسداد پولیو سے بلوچستان کا وقار اورقوم کے بچوں کا مستقبل وابستہ ہے اورصوبے سے پولیو کے مہلک بیماری کے خاتمے کے لیے مربوط کوشیشں کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ والدین اپنے بچوں کے مستقبل کی خاطر معصوم بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کی تعاون حاصل کرنے اور انہیں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے راغب کرنے کے لیے علماء کرام اور مذہبی رہنماؤں کی مدد حاصل کی گئی ہے جبکہ انسداد پولیو مہم کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :