نائجیریا کی فوج شیعہ شہریوں کو ہلاک کرنے کی مرتکب ہوئی، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ہفتہ 23 اپریل 2016 14:12

لندن / ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اپریل۔2016ء ) انسانی حقوق کے ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نائجیریا کی فوج پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مقامی شیعہ آبادی کے سینکڑوں افراد کو قتل کرنے اور اپنے اس عمل کو دانستہ چھپانے کی مرتکب ہوئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ نائجیریا کی فوج مقامی شیعہ آبادی کے سینکڑوں افراد کو قتل کرنے اور اپنے اس عمل کو دانستہ چھپانے کی مرتکب ہوئی ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ ان ہلاک شدگان میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ ایمنسٹی نے اپنی ایک رپورٹ میں سیٹلائٹ تصاویر بھی شائع کی ہیں، جہاں ممکنہ طور پر اجتماعی قبریں بنائی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس وسط دسمبر میں شمالی شہر زاریا میں ہی ساڑھے تین سو افراد کو غیر قانونی طور پر ہلاک کیا گیا تھا۔ نائجیریا کی فوج نے اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :