یورپی یونین سے نکلنے کی صورت میں امریکا اور برطانیہ کے معاشی تعلقات خراب ہوسکتے ہیں،صدر اوباما

امریکی صدر کی ڈیوڈ کیمرون ،ملکہ الزبتھ ،شہزادہ ولیم، کیٹ اور جارج سے ملاقاتیں

ہفتہ 23 اپریل 2016 14:09

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اپریل۔2016ء) امریکی صدر براک اوباما نے برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کی تو امریکا اور برطانیہ کے معاشی تعلقات خراب ہو سکتے ہیں ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات،یورپی یونین سے علیحدگی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں اوباما کا کہنا تھا کہ یورپی یونین سے نکلنے کی صورت میں امریکا اور برطانیہ کے معاشی تعلقات خراب ہونگے اور برطانیہ تجارتی معاہدوں میں سب سے آخری نمبر پر ہو گا ۔صدر اوباما ملکہ الزبتھ سے ان کے محل میں ملے اور شہزادہ ولیم، کیٹ اور جارج سے بھی ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ا س سے قبل امریکی صدر براک اوباما نے جمعرات کو برطانیہ پر زور دیا تھا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں تعاون کے لیے اپنے یورپی اتحادیوں سے قریبی تعلق رکھے۔

یہ بات کہنے کا مقصد برطانوی عوام کو یورپی یونین میں رہنے کے لیے قائل کرنا ہے۔ صدر اوباما نے یہ بات لندن پہنچنے کے تھوڑی دیر بعد ہی روزنامہ ڈیلی ٹیلی گراف میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہی۔اوباما برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں جس کا مقصد برطانوی عوام کو اس بات پر قائل کرنا ہے کہ وہ 23 جون کو متوقع ریفرنڈم میں 28 رکنی یورپی یونین کو چھوڑنے کا فیصلہ نہ کریں۔اگرچہ ہم اپنی خود مختاری کو بہت عزیز سمجھتے ہیں مگر جو قومیں دوسری قوموں پر اپنا اثر و رسوخ مثر ترین طریقے سے استعمال کرتی ہیں وہ ایسا اجتماعی اقدامات کے ذریعے کرتی ہیں جن کا مطالبہ آج کے چیلنجز ہم سے کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :