پاناما پیپرز جاری کرنے والی لا فرم پر فورسز کا چھاپہ، پولیس نے فرم کے اسٹور سے مزید دستاویزات قبضے میں لے لیں

ہفتہ 23 اپریل 2016 14:09

پاناما پیپرز جاری کرنے والی لا فرم پر فورسز کا چھاپہ، پولیس نے فرم کے ..

پاناما سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اپریل۔2016ء ) پاناما پیپرز جاری کرنے والی لا فرم پر ایک مرتبہ پھر فورسز کی جانب سے چھاپہ مارا گیا، پولیس نے فرم کے اسٹور سے مزید دستاویزات اپنے قبضے میں لے لیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاناما میں آفشور کمپنیاں رجسٹر کرنے والی لا فرم کی خفیہ دستاویزات جاری ہونے کے بعد عالمی سیاست میں بھونچال آگیا۔

مختلف ممالک میں حکومتیں الٹ گئیں، جبکہ عوامی دبا کے بعد آئس لینڈ اور ایکواڈور کے وزرائیاعظم کو بھی مجبورا مستعفی ہو کر گھر جاناپڑا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاناما کی پولیس نے موزاک فونسیکا کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے اور اس بار گودام پر چھاپہ مارکر نہ صرف لاکھوں دستاویزات اپنے قبضے میں لی لیں ہیں، بلکہ پرانے کمپیوٹرز اور دیگر سامان بھی اٹھا لیا۔پاناما پولیس کے مطابق لا فرم نے رجسٹر کی گئی کمپنیوں کی تفصیلات کو تلف کرنے کی کوشش کی تھی جس پر ریکارڈ تحویل میں لیا گیا ہے۔ دوسری جانب یورپی یونین نے ٹیکس چھپانے والی کپمنیوں کو بلیک لسٹ قرار دینے کا فیصلہ کیاہے۔ اور اس سلسلے میں کام جاری ہے۔ اور جلد بلیک لسٹ کمپنیوں کی فہرست بھی جاری کردی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :