خاتون نے ا پنے ساتھ متعدد بار ذیادتی کرنے والے شخص کے خلاف شکایت درج کروادی

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 23 اپریل 2016 14:05

خاتون نے ا پنے ساتھ متعدد بار ذیادتی کرنے والے شخص کے خلاف شکایت درج ..

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اپریل۔2016ء)تیونس سے تعلق رکھنے والی خاتون نے ایک شخص کے خلاف حوالی پولیس سٹیشن میں شکایت درج کروا دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق خاتون نے یہ شکایت اپنے مبیعنہ دوست کے خلاف درج کروائی جس میں اس نے موقف اختیار کیا کے متعلقہ شخص نے اس سے شادی کا واعدہ کیاتھا لیکن اب اس سے انکار کر دیاہے۔

(جاری ہے)

اس نے مزید بتایا کہ واقعہ والے دن اُس شخص نے مجھے اپنے اپارٹمنٹ میں بلایا کہ وہ آج اپنے خاندان سے اس کو ملوانا چاھتا ہے ۔

لیکن وھاں پہونچنے کے بعد اس پر یہ عیاں ہوا کہ گھر پر کوئی موجود نہیں سوائے اس شخص کے۔ اس کے بعد اس شخص نے زبردستی متعدد بار اس کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔خاتون نے پولیس سے استعدا کی کے اس سارے معاملے کی فرانزک رپورٹ حاصل کی جائے تا کہ اس شخص کو قرار واقعی سزا دی جا سکے۔ پولیس نے شکایت درج کر کے شخص کی تلاش شروع کر دی ہے۔