میکسیکو میں صنعتی حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد اٹھائیس

ہفتہ 23 اپریل 2016 13:57

میکسیکو سٹی ۔23 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اپریل۔2016ء) میکسیکو میں گزشتہ ہفتے حادثے کا شکار ہونے والے ایک پیٹروکیمیکل پلانٹ کے ملبے سے مزید چار لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ یوں اس حادثے میں مارے جانے والے افراد کی تعداد اٹھائیس ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق متعدد کارکن ابھی تک لاپتہ ہیں تاہم ان کی تعداد نہیں بتائی گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس پلانٹ کے کچھ حصوں میں ابھی تک امدادی کام شروع نہیں ہو سکا۔ میکسیکو سٹی کے شمال مغرب میں واقع اس پلانٹ میں دھماکے کی وجہ سے 130 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :