ایکواڈور زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 602 ہو گئی

ہفتہ 23 اپریل 2016 13:57

سان سلوا ڈور ۔23 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اپریل۔2016ء) ا یکواڈور میں ایک ہفتہ قبل آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد اب 602 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

آج ہفتے کے روز حکام نے تازہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ اس قدرتی آفت کے باعث بارہ ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ 130 ابھی تک لاپتہ ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ تلاش اور امدادی کاموں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے کے روز آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد سے وہاں اب تک سات سو ضمنی جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :