پیرس ڈیل پر دستخط کر دیے گئے

ہفتہ 23 اپریل 2016 13:55

نیو یارک ۔ 23 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اپریل۔2016ء) دنیا بھر کے ایک سو ستر ممالک اور خطوں کے نمائندوں نے تحفظ ماحولیات کے لیے تیار کردہ پیرس معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز امریکی شہر نیو یارک میں منعقدہ ایک تقریب میں اس تاریخی دستاویز پر جرمنی کی طرف سے خاتون وزیر ماحولیات باربرا ہینڈرِکس نے دستخط کیے۔ اس ڈیل کا مقصد عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو دو ڈگری سیں ٹی گریڈ تک محدود کرنا ہے۔ اس معاہدے کو تحفظ ماحول کی خاطر اٹھایا جانے والا انتہائی اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم اس کے نفاذ کے لیے ابھی رکن ریاستوں کو اپنے اپنے طور پر اس کی توثیق کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :