شام میں تشدد، اوباما اور ڈے مستورا کی تشویش

ہفتہ 23 اپریل 2016 13:55

لندن ۔ 23 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اپریل۔2016ء) امریکی صدر باراک اوباما اور اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب نے شام میں بڑھتے ہوئے تشدد پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیفن ڈے مستورا نے حلب میں لڑائی کے تازہ واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں جنگ بندی وقفہ ابھی تک موٴثر ہے لیکن اگر عالمی برادری نے فوری عمل نہ کروایا تو جنگ بندی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ ادھر امریکی صدر باراک اوباما نے لندن میں کہا کہ شام میں تشدد کی وجہ سے سیز فائر معاہدہ خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :