بنگلہ دیشی پروفیسر کو خنجروں کے وار سے ہلاک کر دیا گیا

ہفتہ 23 اپریل 2016 13:55

ڈھاکہ ۔ 23 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اپریل۔2016ء) بنگلہ دیش میں ہفتے کے روز یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شمال مغربی شہر راج شاہی میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب انگریزی کے پروفیسر رضا الکریم صدیقی ایک بس اسٹیشن کی طرف جا رہے تھے۔ پولیس کے مطابق کچھ مسلح افراد نے ان پر خنجروں سے حملہ کر دیا۔ یہ حملہ اسی طرز کا ہے، جیسے ماضی میں مسلم انتہا پسند سیکولر شخصیات پر کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :