Live Updates

پرویز رشید کرسیاں گننے کے ماہر ہیں‘ ایف 9 پارک میں گن پر بتا دیں کہ کتنے لوگوں کیلئے کرسیاں لگا رہے ہیں‘ وزیر اعظم پر الزامات پی ٹی آئی نے نہیں لگائے ‘ ڈی چوک جانے کا کوئی ارادہ نہیں ‘ حکومتی اراکین کو گھبرانے کی ضرورت نہیں

تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر اسد عمر کی میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 23 اپریل 2016 13:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر اسد عمر نے کہا ہے کہ پرویز رشید کرسیاں گننے کے ماہر ہیں‘ ایف 9 پارک میں گن پر بتا دیں کہ کتنے لوگوں کیلئے کرسیاں لگا رہے ہیں‘ وزیر اعظم پر الزامات پی ٹی آئی نے نہیں لگائے ‘ ڈی چوک جانے کا کوئی ارادہ نہیں ‘ حکومتی اراکین کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔

وہ ہفتہ کو یہاں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو24 اپریل کے خوف سے اتنی جلدی خط نہیں بھجوانا چاہیے تھا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم سے پوچھا جانا چاہیے کہ آپ کو دھمکیاں کون دے رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پر پی ٹی آئی نے الزامات نہیں لگائے۔ حکومت کی طرف سے کام چلانے والی باتیں کی جا رہی ہیں۔کمیشن کو کام کرنے میں کوئی دشواری ہوئی تو دباؤ حکومت پر ہو گا۔

اسد عمر نے کہا کہ پرویز رشید اور ان کے ساتھیو ں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہمارا (آج) ڈی چوک جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ یوم تاسیس کے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ عمران خان نے جب بھی کال دی عوام بڑی تعداد میں آئے۔ انہوں نے وزیر اطلاعات کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پرویز رشید کرسیاں گننے کے ماہر ہیں اب پھر گن کر بتا دیں کہ یہاں پر کتنی کرسیاں لگائی جا رہی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات