ھائیر ایجوکیشن کا متعلمین کو دھوکہ دہی کے بارے میں انتباہ جاری

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 23 اپریل 2016 13:41

ھائیر ایجوکیشن کا متعلمین کو دھوکہ دہی کے بارے میں انتباہ جاری

مسقط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اپریل۔2016ء)ھائیر ایجوکیشن اتھارٹی نے متعلمین کو یہ انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ کسی بھی انسٹی ٹیوشن میں داخلہ لینے سے پہلے اس کا بارے میں چھان بین کر لیں ۔ خاص کر و ہ انسٹی ٹیوشنز جو کے بیرونِ ممالک کی ڈگریاں جاری کرتے ہیں ۔کیونکہ ان میں سے بہت سارے منسٹری آف کوالیفیکیشن اینڈ ریکگنیشن ڈپارٹمنٹ سے منظور شدہ نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ھائیر ایجوکیشن کے ایک نمائیندہ نے بات کرتے ہوئے بتایا کے تارکین وطن کے لیئے بھی ایکولینس سرٹیفکیٹ کو لازمی کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔اس کا اصل مقصد ملک میں موجود پرائیویٹ اداروں کو ان افراد سے بچانا ہے جو کہ جھوٹے سرٹیفکیٹ کی بنا پر نوکریاں حاصل کرتے ہیں۔انہوں نے یہ واضع کیا کے پرائیویٹ اداروں کو بھی بھاری جرمانہ کیا جائے گا جو ان افراد کو بغیر چھان بین کے اپنے پاس کام کرنے دیں گے۔مزید برآں ایکولینس سرٹیفکیٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کے یہ سرٹیفکیٹ ووکیشنل ، یاہائی سکول کی ڈگری حاصل کرنے والوں کے لیئے نہیں ہے۔