تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم بینہرن سلپا83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

ہفتہ 23 اپریل 2016 13:23

بینکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اپریل۔2016ء) تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم بینہرن سلپا83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔تھائی دارلحکومت بینکاک میں واقع سریری راج ہسپتال نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا کہ بینہرن سلپا ہفتہ کو انتقال کر گئے ہیں ‘ وہ دمہ کے مرض میں مبتلا تھے اور انہیں گزشتہ جمعرات کو ہسپتال داخل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بینہرن سلپا70 کی دہائی میں رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے اوروہ 1995ء میں تھائی لینڈ کے 21 ویں وزیر اعظم منتخب ہوئے۔

متعلقہ عنوان :