امریکی صدر باراک اوباما کی ملکہ الزبتھ دوئم سے لندن میں ملاقات ‘ 90برس کی عمر مکمل کر نے پر سالگرہ کی مبارکباد دی

ہفتہ 23 اپریل 2016 13:23

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اپریل۔2016ء) امریکی صدر باراک اوباما نے ملکہ الزبتھ دوئم سے لندن میں ملاقات کی غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے ملکہ سے یہ ملاقات لندن کے نواح میں واقع ونڈسر محل میں کی ‘ ملاقات میں اوباما نے ملکہ کو 90برس کی عمر مکمل کرنے پر سالگرہ کی مبارک باد دی ‘ امریکی صدر نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات میں باہمی تعلقات کے علاوہ ریفرنڈم پر بات چیت کی۔

متعلقہ عنوان :