گوئٹے مالا نے سرحدی کشیدگی کے پیش نظربیلازی کے ساتھ ملحقہ سرحدوں پر 3 ہزار فوجی تعینات کر دئے

ہفتہ 23 اپریل 2016 13:23

کوئٹے مالا سٹی /واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اپریل۔2016ء)گوئٹے مالا نے سرحدی کشیدگی کے پیش نظربیلازی کے ساتھ ملحقہ سرحدوں پر 3 ہزار فوجی تعینات کر دئے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے گوئٹے مالا کے وزیر دفاع ولیم منسیلا نے کہا کہ فوجیوں کی تعیناتی جنگ کی تیاری نہیں بلکہ ایک حفاظتی قدم ہے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے2وسطی امریکی ممالک کے مابین اچانک پیدا ہونے والی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔