چین کا ڈولکن عیسیٰ کو بھارت کی جانب سے ویزہ جاری کرنے پر سخت تشویش کا اظہار

تمام ڈولکن کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں ‘ چینی وزارت خارجہ کا بیان

ہفتہ 23 اپریل 2016 13:19

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اپریل۔2016ء) چین نے دہشتگرد قرار دیئے جانیوالے عالمی یوغر کانگریس کے رہنما ڈولکن عیسیٰ کو بھارت کی جانب سے ویزہ جاری کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام ڈولکن کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا کہ بیجنگ جو ڈبلیو یو سی کے رہنماوٴں کو اپنے مسلم اکثریتی صوبہ سنکیانگ میں دہشتگردی کا حامی سمجھتا ہے وہ ڈولکن کو انٹر پول کے سرخ کارنر کا دہشتگرد سمجھتا ہے بیان میں کہا گیا کہ یہ تمام ممالک پر لازم ہے کہ ڈولکن کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسی صورتحال میں بھارت کا ڈولکن کو ویزہ جاری کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔

متعلقہ عنوان :