سعودی عرب میں 11 افراد نے اسلام قبول کر لیا

اسلام قبول کر نے والوں کو مبارکباد پیشکرتے ہیں ‘ ڈاکٹر السند

ہفتہ 23 اپریل 2016 13:19

سعودی عرب میں 11 افراد نے اسلام قبول کر لیا

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اپریل۔2016ء) سعودی عرب میں 11 افراد نے اسلام قبول کر لیا۔عرب میڈیا کے مطابق غیرمسلموں کے قبول اسلام کا تازہ واقعہ حال ہی میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی البدیعہ کالونی میں منعقدہ اسلام کی اعتدال پسندانہ تعلیمات کے فروغ کی نمائش کے موقع پر دیکھنے کو ملا جب گیارہ افراد نے سعودی مذہبی پولیس کے چیف ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبداللہ السند کے ہاتھوں اسلام قبول کیا۔

(جاری ہے)

دائرہ اسلام میں دخل ہونے والے نومسلموں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر السند نے کہا کہ وہ ان کے قبول اسلام پرانہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے نومسلموں کی استقامت اور دین حق پرقائم رہنے کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :