امریکہ کی دو ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں 13افراد ہلاک

ہفتہ 23 اپریل 2016 13:19

واشنگٹن /جارجیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اپریل۔2016ء) امریکہ کی دو ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں 13افراد ہلاک ہوگئے ‘ مرنے والوں میں دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد شامل ہیں۔امریکی ریاست جارجیا میں گھریلو تنازع کے باعث پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیاگیا ‘ پولیس کے مطابق وین انتھونی نامی شخص بیوی کی طلاق لینے کی کوشش پر مشتعل ہوگیا اور اس نے فائرنگ کر کے پانچ افراد کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق قاتل وین انتھونی کی تلاش شروع کر دی گئی اس سے پہلے امریکی ریاست اوہائیو کے تین گھروں سے گولیوں سے چھلنی آٹھ افراد کی لاشیں ملیں مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ‘ انتظامیہ کی جانب سے اسکول بند کردیئے گئے ‘ اوہایو بیورو آف کریمنل انوسٹی گیشن نے درجن بھر ایجنٹس کو شوٹنگ کے مقام پر بھیج دیا جنہوں نے جائے واردات سے شواہد اکٹھے کرناشروع کردیئے ۔

متعلقہ عنوان :