محکمہ پولیس کی جسم فروشی کے خلاف مہم ، متعدد گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 23 اپریل 2016 13:16

محکمہ پولیس کی جسم فروشی کے خلاف مہم ، متعدد گرفتار

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اپریل۔2016ء) فروانیہ پولیس نے مختلف جگہوں پر کاروئیاں کرتے ہوے متعدد جسم فروش عورتوں اور ان کے مبیعنہ ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پٹرولنگ پولیس کے اہلکار نے کچھ مشتبعہ افراد کو ایک اپارٹمنٹ میں جاتے ہوئے دیکھا ۔

(جاری ہے)

جس کی بنا پر وہاں کاروائی کے دوران ان افراد کو نیم برہنہ حالت میں پایا گیا جو بعد ازاں گرفتار کر لیئے گئے۔ جن میں سے کچھ افراد کا تعلق ایشیائی ممالک سے تھا. تاہم پولیس نے انکی شناخت ظاہر نہیں کی. پولیس کے مطابق یہ خواتین سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی تشہیر کرتی تھیں، اور فی گھنٹہ تین سو دنیار رقم وصول کرتی تھیں.

متعلقہ عنوان :