ڈپٹی کراؤن پرنس نے عورتوں کی ڈرائیونگ کی حمایت کا عندیہ دے دیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 23 اپریل 2016 12:55

ڈپٹی کراؤن پرنس نے عورتوں کی ڈرائیونگ کی حمایت کا عندیہ دے دیا

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اپریل۔2016ء)ڈپٹی کراؤن پرنس محمد بن سلمان نے ایک انٹرویو میں عورتوں کی ڈرائیونگ پر بات کرتے ہوئے یہ عندیہ دیا ہے کے وہ عورتوں کی مکمل شخصی آ زادی کی حمایت کرتے ہیں۔ اور ان کو اسلام میں دیئے گئے حقوق حاصل کرنے کا مکمل اختیار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے ان کی کسی بھی مذہبی اتھارٹی کے ساتھ اس ایشو پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔وہ صرف ان لوگوں کے مسلہ کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو عورتوں کے اسلامی تشخص پر بے جا تنقید کرتے ہیں اور ان کو اسلام نے جو حق دیا ہے اس کو دینے کے خلاف ہیں۔انہوں نے مزید کہا کے وہ یاد دلانا چاہتے ہیں کے امریکہ میں عورتوں کو اپنے #ووٹ کے حق کے لئے بہت انتظارکرنا پڑا۔ ہم اس کی طرف بھی کام کر رہے ہیں جس میں تھوڑا وقت درکار ہے۔