انٹرپول کو لاکھوں درہم فراڈ میں ملوث کویتی خاتون کی تلاش

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 23 اپریل 2016 12:55

انٹرپول کو لاکھوں درہم فراڈ میں ملوث کویتی خاتون کی تلاش

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اپریل۔2016ء)انٹر پو ل آج کل ایک کویتی خاتون کی تلاش میں سرگرداں ہے جو کے وزارتِ پانی و بجلی میں کام کرتی تھی ۔ پولیس کے مطابق مطلقہ خاتون تقریبََا12 میلین کویتی درہم کے فراڈ میں ملوث پائی گئی ہے۔محکمہ پولیس کے مطابق خاتون کے پچاس سے زیادہ شکایات موصول ہوئیں ہیں۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کے خاتون نے 3.5میلین کویتی درہم اپنے عزیز رشتہ داروں سے کسی گارنٹی کے بغیر حاصل کئے۔

ایک ٹیلی فونک ربطہ کے ذریعہ اس کے خاوند نے واضع کیا کے اس کو ان تمام معاملات کا کچھ بھی پتہ نہیں۔

(جاری ہے)

اور اس کی بیوی کس طرح ان غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث رہی۔اس نے مزید بتایا کہ اس کو اس وقت سخت پریشانی ہوئی جب اس کو بتایا گیا کہ میری بیوی کے بنک اکاونٹ میں اتنی بڑی رقم موجود ہے۔خاتون کے طریقہ واردات کا بتاتے ہوئے محکمہ پولیس کے ایک آفیسر نے بتایا کے خاتون لوگوں کو ایک الیکٹرک کمپنی میں اینوسٹمنٹ کا جھانسا دے کر کے ان کی رقم جلد دوگنا ہو جائے گی اینٹھ لیتی تھی۔اب چونکہ پولیس کو یہ اطلاع میلی ہے کے مطلقہ خاتون کسی دوسرے ملک فرار ہو چکی ہے اس لئے یہ کیس انٹر پول کے سپرد کر دیاگیا ہے۔جو اس معاملے کی چھان بین میں مصروف ہے۔‎