یورپی یونین کی غیرملکی کمپنیوں کو ایران مخالف پابندیوں کی منسوخی پر یقین دہانی

ہفتہ 23 اپریل 2016 12:35

تہران ۔23 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اپریل۔2016ء) یورپی یونین چیف پالیسی کی معاون 'ہلگا اشمیت' نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ 1+5 غیرملکی کمپنیوں کو ایران مخالف پابندیوں کی منسوخی کے حوالے سے یقین دہانی کیلئے باہمی تعاون کو فروغ دیں گہلگا اشمیت نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ میں ایران اور عالمی طاقتوں کے نمائندوں کے درمیان جوہری معاہدے کے نفاذ پر مشترکہ کمیشن کے حالیہ اجلاس کو تعمیری قرار دیا.انہوں نے مزید کہا یہ اس اجلاس کے دوران جوہری امور پر ایران کی ذمہ داریوں اور پابندیوں کے خاتمے پر متعلقہ مسائل پر تفصیلی مذاکرات ہوئے.اس سے پہلے سنئیر ایرانی جوہری مذاکرات کار 'سید عباس عراقچی' نے مشترکہ کمیشین اجلاس کے نتائج کے بارے میں بتایا کہ ایران اور گروپ 1+5 نے پابندیوں کے خاتمے کے حوالے سے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :