روسی وزیر کی جینز اور جوتوں پر منگولیا میں اضطراب

ہفتہ 23 اپریل 2016 12:33

منگولیا ۔ 23 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اپریل۔2016ء) روس اور چین کے درمیان واقع منگولیا ایسی ریاست ہے جہاں شاذ و نادر ہی کوئی اہم شخصیت سرکاری دورے پر آتی ہے۔ ویسے تو منگولیا میں کوئی قابل کشش چیز نہیں مگر جب روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوٴروف جیسی کوئی اہم شخصیت یہاں کا دورہ کرتی ہے تو حکام خوشی کے مارے پھولے نہیں سماتے اور آنے والے مہمان کے لیے سرخ قالین بچھا کر امپیریئل گارڈ آف آنر پیش کیا جاتا ہے۔

گزشتہ ہفتے روسی وزیر خارجہ کا طیارہ دارالحکومت کے چنگیز خان ایئرپورٹ پر اترا تو ان کے استقبال کے لیے بھی 20 میٹر سے بھی طویل قالین بچھا کر پرجوش استقبال کی گیا۔تاہم لاوٴروف نے اپنے رویے سے منگولیا کے حکام کو حیران کردیا۔ روسی وزیر خارجہ بے التفاتی کے ساتھ طیارے سے اترے تو انہوں نے نیلے رنگ کی "جینز" اور کتھئی رنگ کے جوتے پہنے ہوئے تھے جیسے مرمت کرنے والے کاریگر پہنتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی نیلے رنگ کی قمیص گردن کے پاس سے کھلی ہوئی تھی گویا کہ وہ خشکی میں شکار پر نکلے ہوئے ہیں۔ اس تمام صورت حال پر منگولیئن مضطرب بھی ہوئے اور غیر مطمئن بھی۔ ان کی اس پریشانی کی خبر اڑتے اڑتے ٹوکیو میں شائع ہونے والے انگریزی جریدے تک پہنچی اور پھر وہاں سے اس کو گونج بقیہ ذرائع ابلاغ تک پہنچ گئی۔