55 سالہ برطانوی خاتون کے ہاں 3 جڑواں بچوں کی پیدائش

ہفتہ 23 اپریل 2016 12:33

55 سالہ برطانوی خاتون کے ہاں 3 جڑواں بچوں کی پیدائش

لندن ۔ 23 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اپریل۔2016ء) پچاس سال سے زاید عمرکی خواتین کے ہاں عموما بچوں کی پیدائش کی شرح کم ہو جاتی ہے مگربعض اوقات قدرت بڑھاپے میں بھی اولاد دے کراپنے معجزے دکھاتی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ حال ہی میں برطانیہ میں پیش آیا جہاں ایک 55 سالہ خاتون کے ہاں تین جڑواں بچوں کی پیدائش نے لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد ماں بننے والی برطانوی خاتون شارون کاٹز اور اس کے شوہر اسٹیورٹ رینولڈز کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اسقاط حمل کرالیں کیونکہ اس عمرمیں اس کے لیے بچوں کو جنم دینا اس کی اپنی صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ تاہم دونوں میاں بیوی نے ڈاکٹروں کا مشورہ قبول نہیں کیا۔ گذشتہ اکیس مارچ کو کاٹز کی مختصرسرجری کے ذریعے تینوں بچوں ماسن، ریام اور لیلیٰ پیدائش کا مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل کرلیا گیا۔

کاٹز کے پہلے بھی چار بیٹے بیٹیاں ہیں جن کی اولاد بھی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کے نئے بچے پوتوں سیچھوٹے ہیں تو کوئی پریشانی والی بات نہیں ہے۔ بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ انہیں بچوں کی پرورش اور نگہداشت کے حوالے سے کوئی مسئلہ درپیش نہیں کیونکہ ان بچوں کے ساتھ کھیلنے والے ان کے بے شمار دوست ہیں۔